منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

January 23, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ائرپورٹ ذرائع کے مطابقگجرات کارہائشی محمد حنیف پرواز نمبر کیوآر-633 سے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا جسکے پیٹ سے 111منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے ،برآمدشدہ کیپسولز سے 840 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔