کورونا کے باوجود بگ بیش ہورہی ہے، سپر لیگ بھی ہوگی،شاداب

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ حکمت عملی کے مطابق اوپر کے نمبروں پرکھیلتا ہوں، لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں ، اس مرتبہ بھی اوپرکے نمبروں پرکھیلوں گا ۔ کوویڈ کی وجہ سے مشکل حالات ہیں کئی ایک چیلنجزکا سامنا ہے ۔پی سی بی اچھے انتظامات کیے ہیں۔ اتوار کو آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے بگ بیش کھیل کرآیا ہوں وہاں بھی کوویڈ کی وجہ سے مشکلات آئیں ۔ بگ بیش لیگ مکمل ہو رہی ہے امید ہے کہ پی ایس ایل بھی اچھے انداز میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ساری ٹیمیں متوازن ہیں، کپتان سب اچھے ہیں لیکن مقابلہ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ تیاری اچھی کی ہیں، اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔