وہ دن دور نہیں جب عوام کو مہنگائی اور ذخیرہاندوزوں سے نجات مل جائیگی، راشد حفیظ

January 24, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کے تحت راولپنڈی کے عوام کو صحت کارڈ کا سہولیات بہم پہنچا دی گئی ہیں جس سے وہ پیچیدہ امراض کا دس لاکھ روپے تک خرچ کا مفت علاج کروا سکیں گے ۔ عوام کی عملی خدمت کی یہ مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی ۔ وہ دن دور نہیں جب عوام کو مہنگائی اور ذخیرہ کرنے والوں سے بھی مکمل نجات مل جائے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ ر اشد حفیظ نے لوگوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل سنے جن کے حل کیلئے انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون متعلقہ حکام سے رابطے کرکے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔