• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 3افراد زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2افراد کوفائرنگ اور ایک کو چھری مار کر زخمی کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو عمران نے بتایاکہ میں ،محمدسلیمان اورغنی رحمٰن ہزار ہ کالونی میں اپنے گھر کے باہر موجودتھے کہ اسی دوران 2موٹرسائیکلوں پر علی عرف کالو اورذیشان ،امان ربی اور ایک نامعلوم آئے ،اور توں تکرار اورگالی گلوچ کرنے لگے ، اسی دوران علی عرف کالونے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تھانہ وارث خان کو سروش نے بتایاکہ میرا ملازم سہیل جوکہ فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے ایک نامعلوم پٹھان نشئی پر گرگیا، جس نے غصے سے سہیل سے لڑائی شروع کردی،اور چھری سے وار کرکے سہیل کوشدید زخمی کردیا،تھانہ صدر بیرونی کو مدثر نے بتایاکہ اڈیالہ روڈ پرفرحان ستی اورسبحان ستی موٹرسائیکل پرآئے اورمجھے روک کر مارنا شروع کردیا،فرحان نے سبحان کو فائرنگ کر کےزخمی ہوکر گر گیا،وجہ عنادیہ ہے کہ میں نے فرحان اور سبحان کے کال سینٹر سےکام چھوڑا تھا جس رنج کی وجہ سے انہوں نے مجھے ناحق زخمی کیا۔
اسلام آباد سے مزید