• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیکر کی راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر سید مجاہد نقوی، سینئر نائب صدر نصرت عباس شاہ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شفیق سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاہے کہ ربجا کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ایسوسی ایشن کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافی ملکی سطح پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معاملات کو اجاگر کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید