• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سالہ طالبہ سے شرمناک حرکتیں کرنیوالے چوکیدار کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)8سالہ طالبہ سے شرم ناک حرکتیں کرنے والے سکول چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ دھمیال کونئیر عنایت نے بتایاکہ میری بیٹی بعمر 8سال دوسری کلاس میں نجی سکول گرجا روڈ میں زیرتعلیم ہے ،کچھ دنوں سے میری بیٹی کافی سہمی ہوئی تھی اورٹھیک طرح سے کھانا نہ کھاتی تھی ،میں سکول جانے کابولتا تھا تو وہ رونے لگتی تھی ،میری بیگم نے کافی لاڈ پیار کے بعد بہلا کر اس سے وجہ پوچھی تواس نے بتایاکہ بریک ختم ہونے پرسکول کاچوکیدار رفیق سکول کےکچن کے اندرلے گیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے لگا، جس کی وجہ سے میں سکول نہ جاؤں گی ،24ستمبر کو ہم اسی بابت دریافت کرنے سکول گئے توبچی نے چوکیدار رفیق کو بخوبی شناخت کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید