• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز، درخواستوں کی ڈیجٹلائزیشن وصولی کاسسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن میں درخواستوں کی سنٹرلائزڈ (ڈیجٹلائزیشن ڈائری ) وصولی کا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت مختلف ایشوز پر شہریوں سے سنٹرلائز ڈ درخواستوں کی وصولی کی جائے گی ، ایکسائز ذرائع کے مطابق موجودہ سسٹم میں آنے والی درخواستوں مختلف ای ٹی اوز کے پاس جاتی ہیں ، ڈائری ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ، اس پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ، ڈائریکٹر آفس کو ڈیٹا پہنچتا ہے یا نہیں پہنچتا ہے ، اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا، نئے سسٹم کے تحت تمام ای ٹی اوز درخواستیں لیں گے مگر ڈائری سسٹم ڈیجٹائز ہو گی ، اس سے پتہ چل جائے گا کہ کس ای ٹی اوز کے پاس کتنی درخواستیں آئی ہیں ، کس سطح پر وہ پراسس ہوئیں اور کہاں پر یہ التواء کا شکار ہیں ، التوا کی وجوہات کیا ہیں تاکہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید