• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

املی آلوبخارے کی ریڑھی لگانے والے 2ملزمان نے11 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)املی آلوبخارے کی ریڑھی لگانے والے 2ملزمان 11سالہ لڑکے کواغواکرکے پاکپتن لے گئے ،تھانہ چک لالہ کو صفدر حسین نے بتایاکہ میرابیٹا محمداذان بعمر 11سال جو موٹرسائیکل میکنک کی دکان پر کام کرتا تھا جو کہ بعد میں املی آلو بخارا والی ریڑھی پر کچھ دن کام کرتا رہا، وہ 18ستمبر کی رات گھرواپس نہ آیا،جومیرے گھروالے اور میں اسے تلاش کرتے رہے ، جواب مجھے اپنے طور پر معلوم ہوا ہے کہ شاہد لطیف اور شاہد نامی دواشخاص جوکہ املی آلو بخارے کی ریڑھی لگاتے تھے ،میرے بیٹے کواپنے ساتھ پاکپتن لے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید