اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)گزشتہ ہفتے 217 جرائم پیشہ عناصر گرفتار اورمنشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لی۔مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 2576 افراد، 986 گھروں، 237 دکانوں، 93 ہوٹلز، 1216 موٹر سائیکلوں اور 488 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔گرفتار ملزمان میں 145 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 72 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4,192 گرام آئس، 5,169 گرام چرس، 1,531گرام ہیروئن، 10 بوتل شراب، ایک گن ، پانچ خنجر اور مختلف بور کے 36 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید براں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,576 افراد، 986 گھروں، 227 دکانوں، 93 ہوٹلز، 1,216 موٹر سائیکلوں اور 488 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران مزید جانچ پڑتال کے لیے 137 مشکوک افراد، 142 موٹر سائیکلیں اور دو گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔