خاتون کے گھر گھسنے ،بدتمیزی ،خودکشی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیخلاف دو مقدمات

January 24, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ آئی نائن پولیس نے خاتون کے گھر گھسنے اور بدتمیزی کرنے بعدازاں پولیس کے پہنچنے پر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ آئی ایریا پولیس کو سائقہ نے بتایاکہ بہن کو ملنے آئی تو اس نے روتے ہوئے بتایاکہ شیرون جو نشے کا عادی ہے اس نے دیوار پھلانگی گھرمیں آیااور بدتمیزی کی تو اس نے بھاگ کر جان بچائی ادھر دوسرا مقدمہ افضل کانسٹیبل نے درج کروایاجس میں بتایاگیاہے کہ 15پر کال کے بعد وہ کچی آبادی آئی نائن ون گئے جہاں شیرون شورمچارہاتھااس کو پکڑنے لگے تو اس نے دروازے کے ساتھ ٹکریں مار کر خود کو زخمی کرلیااور خود کشی کی کوشش کی ،پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔