تعلقات عامہ کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئےاقدامات اٹھائینگے ،ڈی جی پی آر

January 24, 2022

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹرجنرل محکمہ تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی نے کہاہے کہ تعلقات عامہ کا عملہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو ضلع چمن کے دورے کے موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی ایک روزہ دورے پر چمن پہنچے جہاں انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین کے مسائل دریافت کئے۔ڈی جی اورنگزیب کاسی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع چمن کے ملازمین کیلئے تعلقات عامہ کا دفتر جلد فعال کیاجائے گا اس کے علاوہ ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ تعلقات عامہ کے ملازمین اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ تعلقات عامہ عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ محکمہ ہے،انہوں نے کہاکہ میں اپنی طرف سے ملازمین کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔