حکمرانوں کو صرف اقتدار کی فکر ہے،عوام سے مخلص نہیں ، ہدایت الرحمٰن

January 24, 2022

کوئٹہ(پ ر)حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں اپنے مفادات کیلئے کسی اور کے اشاروں پر چل رہے ہیں انہیں عوام کی بجائے اقتدارکی فکر ہے ان خیالات کاظہارانہوں نے حق دو تحریک کے احتجاج ودھرنوں کی کامیابی کیلئے گوادر/تربت میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بے حس بے اختیار حکمرانوں نے پہلے بھی ہماراقیمتی وقت ضائع کیا ہمیں اندیشہ تھا کہ یہ بے اختیار لوگ صرف وعدے کرتے ہیںبلوچستان میں پینے کا پانی نہیں لیکن شراب دستیاب ہے علاج کیلئے ادویات نہیں لیکن منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے منشیات کی اسمگلنگ جاری لیکن جائز تجارت کیلئے مشکلات پیداکی گئی ہے ۔