تحریک انصاف کو آنیوالے الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،ن لیگ

January 24, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر محبوب کھیتران امیدوار ایم پی اے پی پی212 نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو آنے والے جنرل الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے پشاورسے تعلق رکھنے والے حکومت کے اپنے ایم این اے یہ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں پہلی تین لائنوں میں موجود تحریک انصاف کے وزراء کے نام ای سی ایل مین ڈال دو ملکی معاشی حالات خود ٹھیک ہوجائیں گئے تحریک انصاف کی حکومت میں موجودبہت سے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بہت بری طرح ناکام ہوچکی ہے یہ سب وزیر اعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے آج ملک میں موجودبڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔