موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والاگرفتار

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی ملوک پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، بستی ملوک پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا جس کی نمبر پلیٹ بوگس نکلی جس پر پولیس نے موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔