بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سربراہ پاکستان فلاح پارٹی

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کی مرکزی مشاورتی کونسل کااجلاس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب کی صدارت میں ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان فلاح پارٹی آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے. ملک میں صدارتی نظام کے معاملے پر ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری ،سیکرٹری جنرل محمد علی شیخ سید احمد علی رضوی، عطاءمحمد قصوری، ضمیر گجر، رشید خان پنوہاں، عالمگیر خان، ناصر عباس قادری، اسرار عمرانی، بلال بھٹی، بشیر احمد چاچڑ، ملک امیر اعوان، ملک شکیل لنگڑیال، طاہر زمان واہلہ سمیت دیگر بھی شریک تھے اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی بقاء و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔