پختون سٹوڈنٹس خیبر لاء کالج کی کابینہ تشکیل

January 24, 2022

پشاور( وقائع نگار) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر لاء کالج پشاور یونیورسٹی نے نئی کابینہ تشکیل دیدی نئی کابینہ کو چیئرمین الیکشن کمیٹی مدرار خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اس موقع پر جنرل سیکرٹری وصال یوسفزئی اور ممبر ملک شہریار خان موجود تھے الیکشن کمیٹی کے مطابق فائد خطاب صدر، حلال سبحان سینئر نائب صدر، انیس احمد جنرل سیکرٹری ، احتشام خٹک ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نعمان احمد نائب صدر اول،انس وزیر نائب صدر دوم ، فہمہ ساجد نائب صدر (زنانہ)حسنات افریدی جائنٹ سیکرٹری اول ، فاحد خان جائنٹ سیکرٹری دوم، عمر فاروق انفارمیشن سیکرٹری ، احتشام مروت فنانس سیکرٹری ، ارشاد وزیر بلڈ سیکرٹری ، اعزاز نسیم سپورٹس سیکرٹری ، شاہ فیصل ڈپٹی سپورٹس سیکرٹری منتخب ہوئے منتخب عہدیداروں نے عہد کیا کہ طلبہ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جہدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کی حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی ۔