پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب

January 24, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نےپی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہو گا،ذرائع کے مطا بق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور ہو گا۔ بڑے شہروں کے مئیرز کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم پارٹی معاملات پر اہم گائیڈلائنز دینگے۔