• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم ، 20 لاکھ محضر نامے جمع کرائیں گے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خاتمے اور آئی پی پیز مافیا سے نجات حاصل کرنے کے مطالبات پر مبنی 20لاکھ محضر نامے پر کروائے جائیں گے اس سلسلے میںآج ہفتہ 26ستمبر سے کراچی کے 25 مقامات پر احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے اور بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی،شہر قائد کا انفرااسٹرکچر تباہ، ریڈ لائن ساڑھے 5 سال سے عذاب، گرین لائن 2022ء سے نامکمل ہے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھتہ لیوی ختم،آئی پی پیز مافیا سے نجات دلائی جائے، روٹی 10روپے کی جائے،اگر حکومت پالیسی ریٹ میں 3 فیصد کمی کردے تو اس کے نتیجے میں تقریباً 1700 ارب روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے اور عوام کو پیٹرولیم لیوی جیسے بھتہ ٹیکس سے نجات دلانے میں مدد مل سکتی ہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،کراچی کا نصف حصہ پانی سے محروم ہے، کے فور منصوبہ تاحال نامکمل ہے، شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے،ساڑھے پانچ سال سے ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید