نیویارک (عظیم ایم میاں)پاکستان کی امن کوششوں کا ایران میں خیرمقدم، امن سے ترقی کا راستہ کھلے گا،اسد مجید،امن آگے بڑھے گا تو تجارت، توانائی اور رابطوں کے منصوبے بھی آگے بڑھیں گے۔اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے جنگ اور جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جس سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ امن کیلئے کوششیں کررہا ہےاس کو ایران میں سراہا جارہا ہے اور اس کا خیر مقدم بھی کیا جارہا ہے ،پاکستان ای سی او کا موجودہ چیئر ہے ،اسحاق ڈار صاحب کی زیر صدارت نیو یارک میں27ویں ای سی او کی کونسل آف منسٹرز کا غیر رسمی اجلاس ہوا ۔