اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی میں انسپکٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں 5 متبادل امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی ، متبادل امیدوار ان افراد کی جگہ نامزد کیے گئے جنہوں نے کامیاب قرار دیے جانے کے باوجود جوائننگ نہیں دی، متبادل امیدواروں میں حضرت بلال، شاہد علی، محمد مشاہد ریاض، نمرہ الطاف اور مناہل سلیم شامل ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق حضرت بلال کا تعلق خیبر پختونخوا اوپن میرٹ، شاہد علی کا سندھ رورل اوپن میرٹ، محمد مشاہد ریاض کا پنجاب اوپن میرٹ، نمرہ الطاف کا پنجاب ویمن کوٹہ جبکہ مناہل سلیم کا سندھ اربن اوپن میرٹ سے ہے۔