کراچی (نیوز ڈیسک)مارگریٹ ایٹ ووڈ نے پرندوں کے تحفظ کیلئے 20روڑ روپے( 10لاکھ کینیڈین ڈالر) عطیہ کردیئے۔ معروف مصنفہ نے ماحولیاتی تحفظ کو انسانی مستقبل کیلئے اہم قرار دیا، نوجوانوں میں پرندوں و فطرت سے بڑھتی دلچسپی امید افزا بات ہے۔کینیڈا اور امریکامیں پرندوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر ماہرین تشویش کا شکار، 1970کے بعد تقریباً 3ارب پرندے کم ہوچکے۔