کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کا تماشہ اب ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو اسلام آباد میں احتجاج کیلئے داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جو آج نشر ہوگا۔