اسلام آباد( رانا غلام قادر )پاکستان پوسٹ نے واک اِن صارفین کے لیے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے نئے ٹیرف کی منظوری دے دی،عام خط 20 گرام تک 40 ، 100 گرام 100 روپے،رجسٹریشن فیس 40 روپے مقرر،مقامی یو ایم ایس کیلئے 250 گرام تک 100 ، 500 گرام تک 130 روپے ،ہر اضافی 500 گرام کیلئے 50 روپے فیس ہوگی ۔