کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دئیے،عدالتی حکم پر وائٹ ہاؤس میں میڈیا اداروں کی رسائی بحال ،سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو پرپابندی ختم ،جج نے صحافیوں کے پریس پاسز فوری بحال کرنیکا حکم دیا۔چینی صدر کے دورے کے دوران میڈیا تنازع میں شدت ، وائٹ ہاؤس آمد کی براہ راست ٹی وی کوریج متاثر ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی پابندی عدالتی حکم کے بعد ختم کردی گئی۔