اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق جواب طلب کرلیا، عدالت نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا ہے کہ بتائیں پی ٹی آئی کا بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق کیا موقف ہے؟ 15 اکتوبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر کر لیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ موجود نہیں۔