خلیل عرف بھولو خانزادہ کو10گولیاں لگیں

January 25, 2022

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)ایم کیو ایم رہنما خلیل عرف بھولو خانزادہ قتل معاملہ جنگ نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خلیل عرف بھولو خانزادہ کو 10گولیاں لگی گولیاں پسلیوں گردوں اور دل کے پاس لگی فائرنگ کلاشن کوف سے کی گئی گولی 3سے 5فٹ کے فاصلے سے لگی۔ واضح رہے کہ خلیل عرف بھولو خانزادہ کو جمعہ کے روز عدالت کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھاجس کا. مقدمہ اے سیکشن تھانے پر مقتول کے بھائی آصف خانزادہ کی فریاد پر اسد جسکانی ,زیشان جسکانی ,افضل جسکانی اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا واضح رہے کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد کا تعلق سندھ ترقی پسند سے بتایا جاتا ہےجب کہ پولیس نے ایک شخص اسد جسکانی کو فائرنگ کے فورا بعدذخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔