13افراد گرفتار ، 12تجارتی مراکز سربمہر کردیئے گئے

January 25, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 13افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ4دکانیں اور8 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئیں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر65ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے کرونا کیسز پر مزید 4 اسکول سیل کر دئیےچھتر پارک،کری روڈ،کرنل امان اللہ روڈ اور پنڈ بیگوال میں اسکول سیل کئے گئےاسکولز کو کرونا کیسز کے باعث سیل کیا گیااے سی سیکرٹریٹ نے کرنل امان اللہ روڈ، بہارہ کہو پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ کی، کووڈ-19 کے ایس او پیز کی پابندی کی اور پھلوں/سبزیوں، چکن/گوشت کی دکانوں، کیش اینڈ کیریز اور جنرل اسٹورز میں پولی تھین بیگ کے غیر مجاز استعمال کی نگرانی کی۔اے سی سیکرٹریٹ نے چتر پارک، کُری روڈ، کرنل امان اللہ روڈ اور پنڈ بیگوال، اسلام آباد کے علاقوں میں 04 سکولوں کو کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی وجہ سے سیل کر دیا۔