عمران خان کی دھمکیاں اور انتقامی ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیں گے، ن لیگ

January 25, 2022

لاہور (خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دھمکیاں اور انتقامی ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیں گے اب انہیں جانا ہی ہوگا، نوازشریف دور میں ”قومی معیشت ، قومی آمدن“ بڑھ رہی تھی، شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہورہی تھی۔آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے۔