ڈاکو زمیندا ر کے گھر گھس گئے، مزاحمت پر نوجوان پر تشدد،حالت تشویشناک

January 25, 2022

ملتان /سکندرآباد(سٹاف رپورٹر /نامہ نگار) ڈاکو زمیندا ر کے گھر گھس گئے مزاحمت پر نوجوان کو تشددکانشانہ بنایا جسے تشوتشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیاتفصیل کے مطابق راجہ رام چاہ جھنڈ والہ کےرہائشی زمیندا ر اللہ وسایا کے گھر4 نامعلوم افراد داخل ہوگئے اس دوران کے بیٹے محمدرفیق کی آنکھ کھلی گئی جس نے ملزمان کی پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے محمد رفیق کو پسٹل کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایاجس سے محمدرفیق شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی رفیق کو ریسیکو1122 نے سول ہسپتال منتقل کردیا حالت تشویشناک ہونے پرا سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ،تھانہ راجہ رام پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔