متنوع معاشرے کی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیاں ضروری ہیں، ماہرین تعلیم

January 26, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، خصوصی نمائندہ ) پاکستان ایک متنوع معاشرہ ہے اور اسے تعلیمی شعبے میں ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو ایک متنوع معاشرے کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔ تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اس امر کا اظہارپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی)کے زیر اہتمام ’واحد قومی نصاب، چیلینجز اور مواقع‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبینار کے دوران اپنی آراء پیش کرتے ہوئے کیا۔ قومی نصاب کونسل (این سی سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل بن عزیز نے زور دیا کہ نصاب کو صرف درسی کتب کی حد تک محدود رکھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ اس میں تعلیم کے میدان میں تمام متعلقہ شعبوں کی ترقی کا پہلو بھی پیش نظر رہنا چاہئے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈاکٹر افشاں ہما،ہیلتھ سروس اکیڈیمی کے ڈاکٹر شہزاد علی خان، یونیورسٹی آف سرگودھا کی ڈاکٹر نرگس عباس، ایس ڈی پی آئی کے شاہد منہاس نے بھی خطاب کیا ۔