اساتذہ تنظیموں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رانا اسلم انجم سرپرست اعلیٰ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب، رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان،محمد یونس خان مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کی، اس موقع پر اساتذہ رہنمائوں نے کہا کہ شہر کے1500سے زائد اساتذہ دسمبر2021ءکی تنخواہوں سے محروم ہیں،بعض افسر مسئلے کے حل کے بجائے اس کو سرخ فیتے کا شکار بنا رہے ہیں،انہوں نےحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تنخواہوں کو فوری طور پر جاری کیا جائے ۔