منشیات فروشوں اورپتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے تھانوں کے سکیورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے ہدایت کہ تمام سکیورٹی کانسٹیبل سوشل کرائم سمیت دیگر جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کارروائی کریں،قبل ازیں انہوں نے پولیس لائنز میں ایسایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں، منشیات فروشوں ،پتنگ بازی اور قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔