ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کےنقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ کینٹ کے علاقے میں مزمل سے دو ڈاکو 16ہزار روپےاور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نثار احمد کا تھیلانامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے جس میں 1لاکھ 45ہزار موجود تھے،مظفر آباد کے علاقے میں احمد فراز، چہلیک کے علاقے میں اسماعیل کے موبائل فونز، قطب پور کے علاقے میں اصغر علی کا ساؤنڈ سسٹم، شاہ شمس کے علاقے میں مبشر کے موبائل فونز چوری ہوگئےم شاہد سے دو ڈاکو 8ہزارروپے اور موبائل لوٹ کر لے گئے،ممتاز آباد کے علاقے میں عمران کا موبائل فوناور اسامہ کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں عزیز جیلانی سے ڈاکو 45ہزار روپےلوٹ کر فرار ہوگئے، علی رضا کے گھر سے نقدی 1لاکھ 81ہزاراور دو موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالوحید کا ویلڈنگ سامان، سیتل ماڑی کے علاقے میں حفیظ خان کی نقدی 25ہزار اور موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں ذیشان کی موٹرسائیکل نعیم لوہاری گیٹ کےعلاقے عبدالرحمن کے موبائل فونز چوری، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں غلام جنید، مخدوم رشید کے علاقے میں نعیم کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیے، زین الحسن کا بکرا، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ذیشان کا سامان، سٹی جلال پورکے علاقے میں سعید احمد کی نقدی زیورات وغیرہ چوری جاوید اقبال سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے گلگشت کے علاقے شبیر کا موبائل عابد کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے سلمان کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے شہزاد کی موٹرسائیکل اور صدر کے علاقے جمیل کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔