ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج ، مخدوم رشید پولیس کو حنیف نے بتایا کہ میرا بھائی اشفاق کو تیزرفتار ٹرال نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور عاشق حسین کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔