ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے پیٹرول پمپس پر سہولیات کی فراہمی، موبائل ایپلیکیشن کی تنصیب و فعالیت اور عوامی آگاہی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 807 پیٹرول پمپس پر سبسڈی کی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، ضلع ملتان میں 322، خانیوال میں 213، وہاڑی میں 173 جبکہ لودھراں میں 99 پیٹرول پمپس شامل ہیں۔