ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم امان اللہ نے فلائٹ کے ذریعے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی،گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو گزشتہ 4 ماہ سے مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مئی 2026 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ شاہ صدر دین، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا، ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔