ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین علامہ سید مظہر سعید شاہ کاظمی، پیر خالد سلطان قادری، علامہ سید حامد سعید کاظمی، الحاج احسان الحق فریدی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی اور دیگر رہنماؤں نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل جزولاینفک ہے۔