ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عمر رسیدہ خاتون کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ صدر جلالپور پولیس کو وسیم عباس نے بتایا کہ ملزم ماجد نے میری نانی کو گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔