ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے حسین علی کا موبائل محبوب احمد کی بیٹری وغیرہ چہلیک کے علاقے اسلم کا موبائل شاہ شمس کے علاقے شاہد کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے عمران خان کا موبائل چوری ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ڈاکو زین العابدین اور اس کے دوست سے نقدی 4لاکھ 35ہزار تین موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے سیتل ماڑی کے علاقے فیاض احمد کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے افضل کا سریا وغیرہ طارق محمود کا گھریلوں سامان دولت گیٹ کے علاقے گلزار احمد کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے عبدالجبار کی بکریاں بستی ملوک کے علاقے اجمل کا سامان سٹی شجاع آباد کے علاقے خضر حیات کی موٹر صدر شجاع آباد کے علاقے عزیز کی نقدی 8لاکھ 5تولہ طلائی زیورات گلگشت کے علاقے رفیق کے 10ہزار فیاض کا سامان چوری ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے شہاب کا موبائل مسلح ملزمان نے چھین لیا کوتوالی کے علاقے حذیفہ کا سامان صدر کے علاقے ندیم کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے اکمل کا انورٹر چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔