• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کے معاملہ پر گولی لگنے سے 5سالہ بچی زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لین دین کے معاملہ پر گولی لگنے سے 5سالہ بچی زخمی، نشتر ہسپتال منتقل‘ پولیس کو موضع گاگرہ کچور سے اصغر نے اطلاع دی کہ بشیر عرف حامد کی میرے بہنوئی طاہر سے لین دین کے معاملہ پر تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی بشیر نے جھگڑے کے دوران پسٹل سے فائرنگ کردی، ایک گولی بچی فبہاکے لگی اور بشیر فرار ہوگیا بچی کو اپنی مدد آ کے تحت نشتر ٹو ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ملزم نے طاہر سے تین ہزار روپے لینے تھے جو جھگڑے کی وجہ بنی گولی بچی کے کندے پر لگی جس کا علاج معالجہ جاری تاہم پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
ملتان سے مزید