مسلمان اپنی زندگی میں اسلام کو مکمل نافذ کریں ، مجلس احرار

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا سید عطاءالمنان بخاری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کو اپنی زندگی میں مکمل نافذ کریں۔ موجودہ حالات کی خرابی کے اسباب میں مسلم دشمنوں کی سازش کے علاوہ ہمارا دین سے دور ہونا بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد سیدنا امیر حمزہ میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی سیرت و خدمات کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احرار رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال سرکاری سطح پر عام تعطیل کر کے منایا جائے۔