یوگنڈا میں بدمست ہاتھی نے سعودی سیاح کو کچل ڈالا

January 27, 2022

افریقی ملک یوگنڈا میں سیاحت کے لیے جانے والے سعودی عرب کے ایک شہری کو ہاتھی نے کچل دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا میں جنگلی حیات کے محکمے نے گزشتہ روز اس واقعے کی اطلاع دی۔

یوگنڈا کے حکام کے مطابق مذکورہ سعودی سیاح موریشسن فالز پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ آیا ہوا تھا کہ اس دوران ایک ہاتھی اچانک غصے میں آگیا اور سیاح کو اس نے کچل ڈالا جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی۔