آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، سدرن کمانڈ وار گیمز کےسیشن میں شرکت

January 28, 2022


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سدرن کمانڈ وار گیمز کےسیشن میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصدمیدان جنگ کےچیلنجز اور آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ تربیتی مشقوں کےدوران جنگی حکمت عملی کی توثیق کی گئی۔آرمی چیف نےمشقوں کے شرکا کی پیشہ وارانہ مہارت اور کوششوں کو سراہا جب کہ جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذہنی و جسمانی تیاری پر زور دیا۔آرمی چیف کی آمد پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے استقبال کیا۔