ماڈل کورٹس میں 273فیصلے، ایک مجرم کو عمر قید ،21کو 48 سال سزا

January 28, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 27جنوری کو مجموعی طور پر 273 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 401گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے پانچ اور منشیات کے پچاس مقدمات نمٹائے جن میں پنجاب میں قتل کے ایک منشیات کے بارہ، خیبرپختونخوا میں قتل کا ایک منشیات کے بارہ، سندھ میں قتل کے دو منشیات کے بائیس اور بلوچستان میں قتل کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، ایک مجرم کو عمر قید دیگر اکیس کو 48سال پانچ ماہ سے قید اور 1966705روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 114 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 104 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 232 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 33 مجرموں کو دس سال قید اور 335500 روپے جرمانے کی سزا دی۔