جمعیت نظریاتی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں‘ جمعیت س

January 28, 2022

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت س کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم نے کہا ہے کہ علماء حق پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جمعیت نظریاتی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں حکومت چمن اورکوئٹہ بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے انہوںنے کہاکہ جمعیت س کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے پوری زندگی اسلامی نظام کی جدوجہد میں گزاری لیکن دہشت گردوں نے انہیں بھی بے دردی سے شہید کردیا جن کے قاتل آج تک گرفتار نہ ہوسکے۔