یوکرین میں فوجی اہلکارکی فائرنگ، 5سیکورٹی گارڈ ہلاک

January 29, 2022

کیف ( نیوز ڈیسک) یوکرین میں نیشنل گارڈ کے ایک فوجی نے ایک عسکری فیکٹری میں حملہ کرتے ہوئے 5 سیکورٹی گارڈز کو ہلاک اور دیگر 5کو زخمی کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح اس وقت پیش آیا، جب ڈیوٹی شروع ہونے پر سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا تھا۔ وسطی یوکرین میں رونما ہونے والے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش شروع کردی۔ ملزم کی گرفتارکے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔