دنیا کو بتاؤں گا پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، مائیکل اوون

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ لیاری پا کستان میں فٹ بال کی سب سے بڑی نرسری ہے لیاری کے نوجوانوں کیلئےسونڈن ٹائون فٹبال کلب کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کے اشتراک سے تربیتی پروگرامنعقد کئے جائیں گے ۔ وہ لیاری میں سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے یادی گاری شیلڈ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر مائیکل اوون نے لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال کے فروغ کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا کو پیغام دینا چاہوں گا کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں انہوں نے اپنے دورے کے بہترین انتظامات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں شکریہ ادا کیا۔