وفاق اپنے پبلک سیکٹر اسپتالوں کو بہتر کرے، وزیراعلیٰ سندھ

January 29, 2022

سکھر (بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کہ باقی چیزوں کو چھوڑیں اپنے پبلک سیکٹر اسپتالوں کو بہتر کریں، خواہش ہے کہ گمبٹ کو میڈیکل سٹی نہیں بلکہ میڈیکل کیپیٹل کے طور پر دیکھا اور لکھا جائے، گمبٹ اسپتال کو ہر ممکن تعاون کے ساتھ مالی مدد کی جائے گی اور اسپتال کیلئے نیشنل ہائی وے پر اوور ہیڈ برج تعمیر کرنے کیلئے ورکس اینڈ سروسز کو ہدایات دینگے جو بھی ضروریات مطلوب ہیں وہ دی جائیں گی۔ وہ گمبٹ گمس اسپتال میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں مریضوں کو علاج کی جو سہولتیں مہیا ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 2008کے دور سے سندھ حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت پروجیکٹس شروع کیے گئے۔