شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ، شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادی بیاہ کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات میں شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔آرام باغ تھانے کی حدودو برنس روڈ کے قریب گذشتہ روز اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 18سالہ شافع کے کیس کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان اپنی گیلری میں کھڑا تھا،قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی اور اسی دوران ایک گولی اسے آ کر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ مین زیر علاج ہے ۔