کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ سیل، مالک گرفتار

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ سینٹرل انتظامیہ کا ایکشن،گلبرگ بلاک 12میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر الجزائر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن لاشاری کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ مالک کو گرفتار کرلیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ مالک کی جانب سے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری تھا۔